شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری

غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف نے مزار کے مینجر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری

Webdesk

|

9 Dec 2025

مٹیاری : سندھ کے ضلع مٹیاری میں عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار کے گیٹ سے چاندی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے چوری کی گئی چاندی دکاندار کو فروخت بھی کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فروخت کی گئی چاندی خریدار تاجر سے جلد بازیاب کرلی جائے گی، چاندی کی بازیابی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف نے مزار کے مینجر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گزشتہ رات حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے ملزم نے مزار کا گیٹ توڑ کر چاندی چوری کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!