شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

تشویشناک حالت میں پہنچنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

Webdesk

|

9 Jul 2025

کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں شوہر نے سفاکیت کی حدیں پار کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی دو بیٹیوں کی ماں کو مبینہ طور پر تیزاب پلا کر قتل کردیا۔

نور عائشہ نامی خاتون کو جمعرات کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا، تشویشناک حالت میں پہنچنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

نور عائشہ کے والد نے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلاکر مار ڈالنے کا الزام لگایا ہے، والد نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتولہ نور عائشہ کی شادی 7 سال قبل ایوب سے ہوئی تھی نور عائشہ کی دو کمسن بیٹیاں 4 سالہ مصباح 2 سالہ عربو بھی ہیں۔

والد کا کہنا ہے کہ داماد ایوب مختلف خواتین سے اپنے تعلقات رکھتا تھا، والد نے الزام لگایا کہ داماد کے ناجائز تعلقات پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے، 4 جولائی کو اطلاع ملی داماد اور اس کے بھائی نے بیٹی کو تیزاب پلادیا تیزاب پلانے اور مارپیٹ کے بعد بیٹی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

والد نے کہا کہ بیٹی دوران علاج انفیکشن ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئی، مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹروں نے تیزاب کی وجہ سے انفیکشن اور موت کی تصدیق کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!