اسکول کی فیس اور گھر کا کرایہ نہ دینے پر معاشی حالات سے تنگ 9ویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی

اسکول کی فیس اور گھر کا کرایہ نہ دینے پر معاشی حالات سے تنگ 9ویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی

رافع نامی نوجوان گھر کا کرایہ اور اسکول کی فیس نہیں دے پارہا تھا
اسکول کی فیس اور گھر کا کرایہ نہ دینے پر معاشی حالات سے تنگ 9ویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

شہر قائد کے علاقے شریف آباد میں نویں جماعت کے طالبعلم نے اسکول کی فیس اور فلیٹ کا کرایہ ادا نہ کرنے اور اس کا انتظام نہ ہونے کے بعد مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔

شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد الاقصیٰ مسجد کے قریب فلیٹ میں رہائش پذیر 17 سالہ رافع نامی نوجوان کی پھندے سے لٹکی لاش ملی۔ 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد اسے ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کا والد محمکہ تعلیم میں ملازمت کرتا ہے جبکہ والد اور والدہ کے درمیان کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔

رافع نویں جماعت کا طلبعلم اور اپنے والد کے ہمراہ رہائش پذیر تھا، باپ اور بیٹا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرایے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں اور مکینوں نے بتایا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔ 

معاشی حالات کی وجہ سے رافع کی امتحانی فیس بھی جمع نہیں کی جاسکی جبکہ چند ماہ کا کرایہ بھی واجب الادا تھا اسی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر رافع نے منگل کو گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!