3 hours ago
اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی سے حادثے میں خواتین کی ہلاکت، فریقین میں صلح ہوگئی
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2025
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں فریقین کے درمیان باقاعدہ صلح طے پانے کی رپورٹ جمع کرائی گئی جبکہ متاثرہ فیملیز نے بھی جج کے روبرو کھڑے ہوکر اعتراف کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ خاندانوں نے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے خود عدالت میں بیان دیا جبکہ والدہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت پہنچے اور مصالحت کی تصدیق کی۔
فریقین کی جانب سے معافی اور صلح کے اعلانات کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ صلح کے بعد کیس کی کارروائی اب قانونی تقاضوں کے مطابق آئندہ مراحل میں داخل ہوگی۔
Comments
0 comment