سانگھڑ میں دو برادریوں میں مسلح تصادم، انسانی جان کا ضیاع
Webdesk
|
21 Jun 2024
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دو قبائل میں مسلح تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں جاکھرانی اور سید برادری میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 13 کے زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سانگھڑ سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ علاقہ میں قانون کی رٹ قائم کرنے اور کسی قسم کے پس وپیش یا عذر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ دونوں فریقین کے مابین تنازع کی وجوہات کا پتہ چلایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کی طرف سے جدید اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا جس کی وجہ سے مکین گھروں میں محصور رہے۔
Comments
0 comment