سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار اونٹ علاج کیلیے کراچی منتقل

سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار اونٹ علاج کیلیے کراچی منتقل

کراچی میں اونٹ کا علاج اور مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی
سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار اونٹ علاج کیلیے کراچی منتقل

ویب ڈیسک

|

16 Jun 2024

سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا نشانہ بننے والے اونٹ کو علاج کیلیے کراچی منتقل کردیا ہے جہاں اُس کی مصنوعی ٹانگ بھی لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سانگھڑ میں وڈیرے نے اپنی زمین میں داخل ہونے اور فصل کھانے پر اونٹ کی تیز دھار آلے سے اگلی ایک ٹانگ کاٹ دی تھی ، جس کے بعد اونٹنی شدید اذیت و کرب میں مبتلا تھی۔

اونٹ کے مالک نے کٹی ٹانگ کے ساتھ سانگھڑ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا، احتجاج اور واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کے پانچ کو گرفتار کیا جن میں سے دو نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

بعد ازاں پی پی رہنما فریال تالپور کی ہدایت پر اونٹ کو علاج اور مصنوعی ٹانگ کیلیے کراچی منتقل کردیا اور اب اونٹنی ایک این جی او کے شیلٹر ہاؤس میں موجود ہے جہاں اُس کی مرہم پٹی اور ابتدائی علاج کردیا گیا ہے

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!