اسپتال کے ایکسرے روم میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے دو ملزمان گرفتار

اسپتال کے ایکسرے روم میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے دو ملزمان گرفتار

نامناسب ویڈیوز بنانے کا واقعہ ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔
اسپتال کے ایکسرے روم میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے دو ملزمان گرفتار

Webdesk

|

9 Jul 2025

کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) نے خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنائے جانے پر مقدمہ درج کرلیا۔

حکام نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق نامناسب ویڈیوز بنانے کا واقعہ ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق دو ملازمین کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گرفتار ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور انکوائری کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں کام کرے گی۔انکوائری کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!