سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ

سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ

حکم نامے کے مطابق ڈرائیور جرمانہ خود ادا کرے گا
سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ

ویب ڈیسک

|

15 Nov 2025

سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ای چالان کے تحت اب سرکاری افسران کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے اپنی جیب سے ادا کرنا ہوں گے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

مراسلے میں تمام محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سرکاری گاڑی پر کیے گئے ای چالان کی ادائیگی کے ذمہ دار متعلقہ افسر خود ہوں گے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، کالے شیشے استعمال کرنے، سگنل توڑنے اور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر ای چالان جاری ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!