صارم اغوا اور قتل کیس، بچے سے زیادتی کی تصدیق، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، انکشاف

صارم اغوا اور قتل کیس، بچے سے زیادتی کی تصدیق، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، انکشاف

نارتھ کراچی سے اغوا اور 11 روز بعد مردہ حالت میں ملنے والے صارم کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
صارم اغوا اور قتل کیس، بچے سے زیادتی کی تصدیق، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، انکشاف

Webdesk

|

20 Jan 2025

نارتھ کراچی سے اغوا اور پھر قتل ہونے والے 7 سالہ بچے صارم سے زیادتی جبکہ گردن کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

صارم اغوا اور قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم میں بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ مقتول کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہوئی اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ بچے کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئے جبکہ قریبی عزیز اور فلیٹ سے گرفتار کیے گئے مشتبہ شخص کے نمونے بھی لے کر ڈی این اے کیلیے بھیج دیے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کے ساتھ دو لوگوں نے زیادتی کی جبکہ اُس کی گردن سمیت جسم پر نشانات تھے اور سر پر گہری چوٹ بھی تھی جس سے ہڈی متاثر ہوئی۔

اس سے قبل مقتول کے چچا نے جنہوں نے غسل دیا انکشاف کیا تھا کہ صارم کے سر پر گہرے زخم کا نشان تھا اور سر پر ہتھوڑے کے وار کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صبر سے بچے کے قاتل کو عبرت ناک سزا دلوائیں گے، مطالبہ ہے کہ اُسے سرعام پھانسی دی جائے۔

اس سے قبل پولیس نے رات گئے بیت النعم اپارٹمنٹ میں رات گئے اسنیفنگ کتوں کی مدد سے فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک خالی فلیٹ سے چادر بھی برآمد کی تھی جس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!