5 hours ago
صارم کے والدین کا صبر جواب دے گیا، پولیس تفیش پر عدم اعتماد

ویب ڈیسک
|
4 Mar 2025
نارتھ کراچی سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے ننھے صارم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر والدین کا صبر جواب دے گیا۔
تفصیلات کے مطابق صارم کے قتل کو دو ماہ گزر گئے تاہم قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، والدین کہتے ہیں ہماری بس ہوگئی ہے انصاف نا ملا تو پریس کلب اور گورنر ہاؤس جائنگے۔
مقتول صارم کے والدین نے بیت الانعم اپارٹمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کے قاتل اب تک نہیں پکڑے گئے۔ کوئی گلی محلہ نہیں صرف 200 فلیٹ ہیں، پولیس سے تفتیش کیوں نہیں کی جارہی ہے۔
صارم کے والد محسن کا کہنا تھا کل تک کچھ معلومات نا ملی تو پریس کلب جا کر دھرنا دوں گا وہاں بھی انصاف نہ ملا تو پھر گورنر ہاؤس بھی جاؤں گا۔
7 سالہ صارم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کے پاس جارہے ہیں۔ لیکن قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں ، ہم کس کے پاس جائیں اور کس کس کا دروازہ کھٹ کھٹائیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے اب ہماری بس ہوگئی ہے ہمارا ساتھ دیں، پوسٹ مارٹم بھی ہوا ، ڈی این اے بھی ہوا ، کیمیکل تجزیاتی رپورٹ بھی کی گئی ہے، ہمارے پاس صرف ایک ایف آئی آر کی کاپی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس حکام صرف کمیٹی بٹھا رہے ہیں اور کسی کمیٹی نے اب تک ہم سے رابطہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ سات صارم سات جنوری کو رہائشی عمارت سے لاپتہ ہوا اس کے بعد اس کی لاش اس ہی اپارٹمنٹ کے پانی کے ٹینک سے اٹھارہ جنوری کو ملی تھی اعلیٰ سطح کی بنائی گئی کمیٹی بھی ملزم کو تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔
Comments
0 comment