صارم کیس میں نئی پیشرفت

صارم کیس میں نئی پیشرفت

سندھ حکومت نے چار رکنی بوڑ تشکیل دے دیاذ
صارم کیس میں نئی پیشرفت

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2025

کراچی: نارتھ کراچی میں قائم رہائشی عمارت بیت العنم کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی  7 سالہ صارم کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹرز اور پروفیسرز پر مشتمل 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا۔

محکمہ صحت سندھ نے چار رکنی بورڈ تشکیل دینے کا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا۔ بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد ، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم ، ڈاکٹر لبنیٰ ریاض اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 4 رکنی بورڈ ننھے صارم کے پوسٹ مارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر ازسر نو جائزہ لے گا اور اس بات کا تعین کیا جائیگا کہ صارم کا پوسٹ مارٹم مکمل اور درست کیا گیا تھا یا اس میں کچھ خامیاں تھیں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اعلیٰ حکام سے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کی تھی جبکہ 7 سالہ کا صارم جنوری میں اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں قائم مدرسہ سے گھر واپس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی لاش کچھ روز کے بعد اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!