صارم قتل کیس میں افسوسناک پیشرفت، ڈی این اے کے نمونے ضائع، پولیس نے ہاتھ کھڑے کرلیے

صارم قتل کیس میں افسوسناک پیشرفت، ڈی این اے کے نمونے ضائع، پولیس نے ہاتھ کھڑے کرلیے

پولیس کے مطابق لاش ڈوبی رہنے کیوجہ سے ڈی این اے کے نمونے ضائع ہوئے، قاتل کی شناخت بھی ہونا مشکل ہے
صارم قتل کیس میں افسوسناک پیشرفت، ڈی این اے کے نمونے ضائع، پولیس نے ہاتھ کھڑے کرلیے

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2025

نارتھ کراچی سے 11 روز تک اغوا اور پھر زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے بچے کے کیس میں افسوسناک پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی حکام نے صارم کے قاتل تک نہ پہنچنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈی این اے کے نمونے ضائع ہوگئے ہیں جبکہ اسکی میچنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

صارم کے قتل کی تحقیقات میں تفتیشی حکام پریشانی کا شکار ہیں۔ تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ہاش پانی میں ڈوبے رہنے کے وجہ سے خراب ہوگئی تھی اور لاش سے لیا جانے والا ڈی این اے بھی خراب ہوگیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔

تفتیشی حکام نے کہا کہ ڈی این اے بہتر کرنے کیلئے خصوصی ماہرین کی خدمات لینے پر غور کررہے ہیں۔ اسکے علاؤہ دیگر ٹیکنیکل شواہد پر کام تیز کردیا گیاہے اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر طریقوں سےکوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  ایس ایس پی سینٹرل نارتھ کراچی میں صارم کے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا ایک بار پھر دورہ کیا تھا۔

پولیس حکام نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا، حکام نے بتایا تھا کہ صارم کیس میں تفتیش کےدوران اہم شواہد ملے ہیں، جلد ملزم کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیں گی۔

خیال رہے صارم کے قاتل کی تلاش کے لئے تفتیش میں بڑے بریک تھرو کیلئے پولیس کو کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ کا انتظار ہے،خصوصی تفتیشی ٹیم نے مرحلہ وار تمام شواہد اکٹھا کرلئے، تفتیش میں پیشرفت فرانزک، کیمیائی تجزِیہ، ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہوگی اور اسی میں قاتل کا تعین ہوگا۔

پولیس حکام نے کہا کہ فرانزک رپورٹس کی بنیاد پر زیرحراست افراد سے ایک بار پھر پوچھ گچھ ہوگی۔

یاد رہے 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی تھی اور ٹیم کو  ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!