استور سے پنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی، 18 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
Webdesk
|
12 Nov 2024
گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے 18 جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید 2 لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق استور سے پنڈی جانے والی خوشیوں سے بھری باراتیوں کی کوسٹر کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں خواتین اور 21 بچے لاپتہ ہوئے تھے، جن میں سے 18 کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بس میں 23 کے قریب مسافر سوار تھے، ابھی بھی 21 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments
0 comment