سوات، بچے کو تشدد سے موت کے گھاٹ اتارنے والا قاری اور بیٹا گرفتار

سوات، بچے کو تشدد سے موت کے گھاٹ اتارنے والا قاری اور بیٹا گرفتار

قاری اور بیٹا واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے جبکہ بچے کی موت کا واقعہ 21 جولائی کو رونما ہوا تھا
سوات، بچے کو تشدد سے موت کے گھاٹ اتارنے والا قاری اور بیٹا گرفتار

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے چالیار محلے میں مدرسہ طالب علم کو تشدد کے بعد قتل کرنے والے کیس کے مرکزی ملزم اور قاری کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاری کے ساتھ اُس کے ییٹے احسان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق 21 جولائی کو خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں قائم مدرسے میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا تھا جبکہ مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے جس کو انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!