سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ
ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 89 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے بعد شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقام پر آگئے جبکہ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں زلزلے کے بعد الرٹ ہیں اور تمام امدادی کارکنوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment