سیہون کے قریب 2 کاروں میں تصادم، 5 افراد جان سے گئے

سیہون کے قریب 2 کاروں میں تصادم، 5 افراد جان سے گئے

حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا
سیہون کے قریب 2 کاروں میں تصادم، 5 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

14 Feb 2025

سیہون : جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام  سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی۔ریسکیو حکام نے کہا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھنداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہاکہ  جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!