سیکیورٹی وجوہات، شاہراہ فیصل کو بند کرنے کا اعلان

سیکیورٹی وجوہات، شاہراہ فیصل کو بند کرنے کا اعلان

شاہراہ فیصل کو آج رات بند کیا جائے گا
سیکیورٹی وجوہات، شاہراہ فیصل کو بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

22 Nov 2024

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج رات کو بند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز کے اختتام کے بعد اسلحے اور دیگر سامان کی منتقلی کے پیش نظر شاہراہ فیصل سمیت دیگر شاہراہوں کو آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک بند کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر سے ایکسپو سینٹر آنے اور جانے والے روڈ کے علاوہ کارساز سے ڈرگ روڈ تک شاہراہ فیصل کو بند کیا جائے گا۔

سڑک بند کرنے کا آغاز رات ڈیڑھ بجے سے ہوگا لہذا شہری مذکورہ روٹ استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!