سیالکوٹ میں دلخراش واقعہ، جنازے میں آئے 6 افراد قتل
آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا
ویب ڈیسک
|
2 Oct 2024
پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں دل دہلا دینے والا دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں جنازے میں شرکت کیلیے آئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کالر والا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے جنازے میں آئے افراد کی گاڑی کا تعاقب کیا اور پھر انہیں مالو کے بھلی کے مقام پر نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے اور اسکی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے ہر ممکن اقدامات و سائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments
0 comment