تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم بچیاں جاں بحق

Webdesk
|
7 Jul 2025
لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریبی گائوں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گائوں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔
پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پائوں سلپ ہونے سے پانی میں جاگریں، ایک بچی کی لاش پانی میں تیرتی نظر آئی پھر دیگر کو تلاش کیا گیا تو وہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔
لاشیں جب گائوں واپس پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، مرنے والی بچیوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا، بعد ازاں بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی تاہم یہ سانحہ پورے علاقے میں غم اور صدمے کی لہر دوڑا گیا ہے۔
Comments
0 comment