طالبہ سے زیادتی، پنجاب حکومت نے کالج کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

طالبہ سے زیادتی، پنجاب حکومت نے کالج کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

مظاہرے کالج کے دیگر کیمپس میں بھی پھیل گئے، جہاں طلبا نے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔
طالبہ سے زیادتی، پنجاب حکومت نے کالج کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

Webdesk

|

14 Oct 2024

محکمہ تعلیم پنجاب نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد نجی کالج گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرے کالج کے دیگر کیمپس میں بھی پھیل گئے، جہاں طلبا نے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے کینال روڈ بلاک کر دی اور مسلم ٹائون موڑ کے قریب مظاہرہ کیا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

احتجاج کے دوران، کالج کے گارڈ کے ہاتھوں ایک طالب علم زخمی ہوا، اور ایک طالبہ کی حالت بگڑ گئی، دونوں کو ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے حالیہ واقعے سے انکار کا جواب سامنے آنے پر مشتعل مظاہرین نے کیمپس میں دھاوا بول دیا، فرنیچر کو آگ لگا دی اور نعرے لگائے۔

مبینہ حملے کی رپورٹس سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں، مختلف اکائونٹس پر یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع پنجاب کالج کیمپس 10 کے تہہ خانے میں ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!