طلاق کے مطالبے پر باپ اور رشتے داروں نے کلہاڑی کے وار سے لڑکی کی ٹانگیں توڑ دیں

طلاق کے مطالبے پر باپ اور رشتے داروں نے کلہاڑی کے وار سے لڑکی کی ٹانگیں توڑ دیں

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، لڑکی کا اسپتال میں علاج جاری
طلاق کے مطالبے پر باپ اور رشتے داروں نے کلہاڑی کے وار سے لڑکی کی ٹانگیں توڑ دیں

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

نوشہروفیروز میں ایک افسوسناک واقعے میں خاتون کو اس کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے طلاق مانگنے پر کلہاڑی کے وار سے زخمی کرکے ٹانگیں توڑ دیں۔

مقامی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ متاثرہ خاتون کی شناخت بتول کے نام سے ہوئی جس نے حملے سے کئی دن قبل شکایت درج کرائی اور تحفظ مانگا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا کہ طلاق کی کارروائی شروع کرنے کے بعد اسے اپنے والد اور بھائی کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ خاتون نے قانونی تحفظ بھی طلب کیا تھا اور مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھی۔

متاثرہ کو عارضی طور پر مقامی پناہ گاہ میں رکھا گیا تھا لیکن کچھ دنوں بعد اپنی ماں کے پاس رہنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد، جس کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی، نے اپنے بھائی اور ایک اور ملزم کے ساتھ مل کر ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے گل ٹاؤن میں اپنی بیٹی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا اور اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

حملے میں بتول زخمی ہوئی جس کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 114، 148، 149، 324، 506/2 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ایک ملزم قربان شاہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہیں بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

اُدھر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 47 فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!