تربت میں خوفناک دھماکے میں اموات، درجنوں زخمی

تربت میں خوفناک دھماکے میں اموات، درجنوں زخمی

زخمی ہونے والوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے
تربت میں خوفناک دھماکے میں اموات، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

بلوچستان کے علاقے تربت میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اموات ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ڈھنگ میں زور دار دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچے جبکہ ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!