ٹک ٹاک اکاونٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر 9سالہ بچی غیرت کے نام پر قتل

ٹک ٹاک اکاونٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر 9سالہ بچی غیرت کے نام پر قتل

ملزم فرار ہوگیا
ٹک ٹاک اکاونٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر 9سالہ بچی غیرت کے نام پر قتل

Webdesk

|

9 Jul 2025

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں ایک دلخراش واقعے میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس کے انکار پر غصے میں آکر اسے گولی مار دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اہلخانہ نے ابتدائی طور پر اس واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی گہرائی سے تحقیقات کے بعد یہ قتل کا واقعہ ثابت ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ 

پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!