ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک
|
13 Mar 2025
سیکیورٹی فورسز ٹانک میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 مارچ کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے سنگم پر واقع جندولہ کے عمومی علاقے میں خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دشمن کی اس کوشش کو بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنادیا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپاہیوں نے جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھرپور جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 10دہشت گرد، بشمول ایک خودکش حملہ آور، جہنم واصل کر دیے گئے، ان میں سے کوئی بھی چوکی کے اندر داخل نہ ہو سکا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Comments
0 comment