ٹیکسز کے خلاف فلور ملز کی ہڑتال، آٹا بحران کا خدشہ
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2024
حکومت کی جانب سے بجٹ میں فلور پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کے خلاف فلور ملز نے ہڑتال شروع کرتے ہوئے احتجاج سپلائی اور ملیں بند کردی ہیں جس کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال شروع کر دی گئی ہے اور آج سے ملک بھر میں فلور ملز نے گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے۔
فلور ملزم ایسوسی ایشن ساؤتھ کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہاہے کہ جب تک حکومت ود ہولڈنگ ختم نہیں کرے گی ہم ہڑتال کو جاری رکھیں گے، اس دوران جانوروں کے چوکر کی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا 10 روپے فی کلو تک مہنگا ہوجائے گا، ہماری ملز میں گندم کی پسائی ود ہولڈنگ کے خاتمے تک نہیں ہوگی کیونکہ یہ ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے اور ملز مالکان تو پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں۔
دریں اثنا فلور ملز کی جانب سے ہڑتال کے دوران ملک بھر میں سپلائی بند ہونے کی وجہ سے آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment