تاوان نہ ملنے پر بہنوئی نے 12سالہ بچے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

تاوان نہ ملنے پر بہنوئی نے 12سالہ بچے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

پولیس نے مغوی بچے کے قتل میں ملوث اس کے بہنوئی اوراس کے دوست کو گرفتار کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی۔
تاوان نہ ملنے پر بہنوئی نے 12سالہ بچے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

Webdesk

|

10 May 2024

کراچی : اغوا کاروں نے تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کو قتل کردیا، پولیس نے مرکزی ملزم مقتول بچے کے بہنوئی کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

اورنگی ٹاون مدینہ کالونی سے2 روز قبل اغوا کیے جانیوالے 12 سالہ بچے کوتاوان کی رقم ادا نہ کرنے پربے دردی سے قتل کردیا گیا۔

اے وی سی سی پولیس نے مغوی بچے کے قتل میں ملوث اس کے بہنوئی اوراس کے دوست کو گرفتار کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی۔ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

8 مئی کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر11 مدینہ کالونی گلی نمبر4 مکان نمبر 431 کے رہائشی 12 سالہ بچے محمد عبید عرف احسن ولد محمد اشتیاق کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کرلیا تھا، جس کا مقدمہ الزام نمبر24/256 بجرم دفعہ 364اے کے تحت مغوی بچے کے والد محمد اشتیاق کی مدعیت میں مومن آباد تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کی گئی تھی۔

9 مئی کومغوی بچے کے والدین کواغواکاروں کی جانب سے 15 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی، اسی دوران بچے کے اغوا کے مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل ہوئی، جس پرڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

اے وی سی سی اورسی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر اورنگی ٹاون میں ہی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان فرقان اورفرحان کو گرفتار کرلیا۔

اے وی سی سی پولیس نے گرفتارملزمان کی نشاندہی پر جمعہ کی علی الصبح منگھوپیر کے علاقے خیرآباد سے قتل کیے گئے مغوی بچے کی لاش برآمد کرلی۔ اے وی سی سی پولیس نے جائے وقوع پرعلاقہ پولیس اورکرائم سین یونٹ کوطلب کیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیقی چھانگا نے بتایا کہ مغوی بچے کے والدین کو9 مئی شام 5 بجے15 لاکھ روپے تاوان کے لیے کال کی گئی، جس کی اطلاع اے وی سی سی کوملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!