21 hours ago
تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے کمسن بچہ جان سے گیا
حادثے کے بعد ڈرائیور سوزوکی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا
Webdesk
|
8 Jan 2026
کراچی:مچھر کالونی مدینہ مسجد کے قریب تیز رفتارسوزوکی کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی مدینہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں معصوم کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی کمسن بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ محمد ربی عالم ولد نبی حسین کے نام سے کی گئی۔ڈاکس پولیس کے مطابق متوفی کمسن بچہ اپنے گھرکے باہر کھیل رہا تھا کہ تبھی تیزرفتار مرغیاں سپلائی کرنے والی سوزوکی کی زد میں آگیا۔
حادثے کے بعد ڈرائیور سوزوکی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
Comments
0 comment