وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی دروازے پر پھٹ گئی

وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی دروازے پر پھٹ گئی

دھماکے میں 8 افراد زخمی جبکہ فورسز کی بروقت کارروائی میں تین خوارج ہلاک ہوئے ہیں
وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، بارود سے بھری گاڑی دروازے پر پھٹ گئی

آفتاب مہمند

|

10 Nov 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنہ الخوارج نے کیڈٹ کالج پر حملے کی ناکام کوشش کی، فورسز کی بروقت کارروائی میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے کیڈیٹ کالج پر حملے میں 6 سویلین زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین سے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ کیڈیٹ کالج میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے آرمی پبلک اسکول جیسا سانحہ  دوبارہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا گیا۔ کیڈٹ کالج وانا کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکا کر کے دہشت گرد اندر داخل ہورہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی کالج کے اندر داخل ہونے سے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

زخمیوں کے نام

جنوبی وزیرستان لوئر کیڈٹ کالج دھماکہ سے متاثرہ زخمیوں کے نام جاری کر دئے گئے،زخمیوں میں فورسز کے چار اہلکار جبکہ دیگر آٹھ سویلین زخمی ہوئے۔

سویلین کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا سوا پانچ بجے شام کو ہوا، اس وقت وانا بازار سے لوگ گھروں کی طرف جاتے ہیں۔ 

زخمیوں کی شناخت

1: ہارون ولدیت زرداد خان زخمی عمر 22 سال 

2: مروہ ولد بسم اللہ عمر 15 سال زیڑی نور زخمی

3: شمائلہ بی بی w/o زلک عمر 17 سال زخمی 

4:عادلs/o, عبدالحمید عمر 17 سال زخمی 

5: نفیسہ بی بیw/oسد اللہ خان عمر 16 سال زخمی 

6:  فرہادہ بی بیd/o نور اکبر عمر 14 سال زخمی 

7: یاسر s/o عمر عمر 16 سال زخمی 

8: ناصرs/o عبدالرحمن عمر 18 سال زخمی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!