اونٹنی پر ظلم کرنے والے وڈیرے کیخلاف تاحال کارروائی نہ ہونے کا انکشاف

اونٹنی پر ظلم کرنے والے وڈیرے کیخلاف تاحال کارروائی نہ ہونے کا انکشاف

یہ انکشاف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا، چیف جسٹس سے سوموٹو لینے کا بھی مطالبہ
اونٹنی پر ظلم کرنے والے وڈیرے کیخلاف تاحال کارروائی نہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

19 Jun 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ سانگھڑ میں معصوم اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے والے اصل مجرمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، بلاول بھٹو اصل ملزمان کے خلاف کارروائی کریں۔

کراچی میں شیلٹر ہوم کے دورے اور اونٹنی کے علاج و معالجے کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جانوروں پر ظلم ڈھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں مگر ایسے ملزمان کو سزا دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اوٹنی کو انصاف دلوانے میں گورنر شپ جاتی ہے تو چلی جائے، میری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اس معصوم کے ساتھ ہونے والے ظلم پر سوموٹو ایکشن لیں۔

گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ وڈیرے کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی میری بلاول بھٹو اور سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اصل مجرمان کو کٹہرے میں لاکر سزا دیں اور بے نقاب کریں۔

انہوں نے اس کے ساتھ بلاول بھٹو کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی پی چیئرمین کی وجہ اور ہدایت سے ہی اونٹنی کا یہاں علاج کیا جارہا ہے جو احسن اقدام ہے مگر اب وہ اصل مجرموں کو بے نقاب کریں ورنہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش آتے رہیں گے۔

گورنر سندھ نے شازیہ مری کی تنقید پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’شازیہ مری کا شکریہ جنہوں نے احتیاط کا کہا، مگر اُن کی تکلیف سمجھ سکتا ہوں‘، ہمیں سیاست سے بالا ہوکر سب کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ کی دھرتی صوفیا اکرام کی دھرتی ہے، سندھ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی شخص ایسی گھناؤنی حرکت نہیں کرسکتا اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ وڈیرے کا تعلق سندھ سے نہیں ہے۔

اُدھر شازیہ مری نے گورنر کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوٹنی کی عیادت کو فوٹو سیشن اور سرکس میں نہ بدلیں، اوٹنی خوفزدہ ہے،  دیکھ بھال کے اور بھی بہت سے پُرسکون طریقے ہیں۔

سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ اوٹنی کو کیسا محسوس ہورہا ہے کسی کو کوئی پرواہ نہیں، کوئی اینیمل شیلٹر والوں کی بھی نہیں سُن رہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!