وزیراعظم کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان، 1 ماہ کیلیے ریٹ مقرر

وزیراعظم کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان، 1 ماہ کیلیے ریٹ مقرر

کابینہ 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرائے گی
وزیراعظم کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان، 1 ماہ کیلیے ریٹ مقرر

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں بتایا کہ گزشتہ روز اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 458 روپے سے زائد ہوگئی تھی تاہم آج میں پیٹرولیم پر عائد لیوی کم کرنے کا اعلان کررہا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پیٹرول پر 80 روپے لیوی لے رہی ہے جس کو کم کیا جارہا ہے اور اس کے بعد پیٹرول 378 روپے میں دستیاب ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے ایک ماہ تک ہوگا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ کابینہ اراکین 6 ماہ کی تنخواہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈی بھی دی جارہی ہے، موٹرسائیکل والوں کو فی لیٹر پر 100 روپے جبکہ گنجائش 20 لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ مال بردار گاڑیوں کو ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، اس کے علاوہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار جبکہ عوامی بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!