ایف آئی اے نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والوں کو دھرلیا
Webdesk
|
18 Aug 2024
کراچی:فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تہران جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تہران جانے والے ملزمان کو 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان غیر قانونی طور پر ایران سے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان تنویر نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھے، ملزمان سربین ایمبیسی میں انٹرویو کی آڑ میں ایران جارہے تھے۔
ملزمان کے انٹرویو کی اپوئنٹمنٹ کی تاریخ 15 اگست تھی جو کہ گزر چکی تھی، ملزمان میں غلام غوث اور حارث حسن شامل ہیں جبکہ یورپ جانے کیلئے ایجنٹ کو فی کس 18 لاکھ روپے ادا کیے۔
ملزمان کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment