16 hours ago
آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت، لیفٹننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید

ویب ڈیسک
|
7 May 2025
بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے شہری علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کا نتیجہ ہے، جس نے ایک بار پھر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کی جارحیت سے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت کی درندہ صفت اور انسانیت سوز رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواجِ پاکستان موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لے گی۔ پاک فوج نے واضح کر دیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
سیکورٹی ذرائع نے زور دے کر کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور وحشیانہ حرکت ہے۔ یہ اقدام انسانی حقوق کی پامالی اور جنگجو رویے کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
اس واقعے کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری کو باور کرایا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔ پاکستان کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مناسب جواب دے گا۔
قوم کی طرف سے شہید ارتضیٰ عباس اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، جبکہ افواجِ پاکستان کے عزم اور بہادری کو سلام پیش کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment