زہریلا دودھ پینے سے چار بچوں سمیت 6 افراد جان سے گئے
Webdesk
|
19 Aug 2024
خیرپور: پیرجوگوٹھ کے گائوں میں زہریلا دودھ پینے سے چار بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ کے گاں ہیبت خان بروہی میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دودھ کے نمونے سمیت دیگر شواہد جمع کرلیے۔ پولیس نے زہریلے دودھ کی فراہمی سے متعلق تفتیش شروع کردی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے سے متعلق ایس ایس پی خیرپور سے جامع تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کا فی الفور مداوا کرتے ہوئے تفتیش کے جملہ اقدامات کو مثر بنایا جائے، واقعہ کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتا لگانے کے لییجدید تکنیک سے استفادہ کیا جائے۔
Comments
0 comment