زیارت میں 7 ’لاپتہ افراد‘ کی لاشیں برآمد، احتجاجی مظاہرے

زیارت میں 7 ’لاپتہ افراد‘ کی لاشیں برآمد، احتجاجی مظاہرے

لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے دھرنا دے کر اہم شاہراہ کو بند کردیا
زیارت میں 7 ’لاپتہ افراد‘ کی لاشیں برآمد، احتجاجی مظاہرے

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2025

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور زیارت-چوتیر شاہراہ بند کر دی۔  

تفصیلات کے مطابق لاشیں چوتیر کے مقامی علاقے سے ملیں جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

لاشیں ملنے پر مقامی افراد سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے اہم شاہراہ کو بند کردیا۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ جن افراد کی لاشیں ملیں وہ لاپتہ تھے۔ 

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ لاشوں کی شناخت کے بعد قریبی رشتہ داروں کو اطلاع دی جائے گی ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ قتل ہیں، نہ کہ کوئی حادثہ، عدالت کے نوٹس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ انصاف فراہم کرے۔  

علاقے میں پولیس اور رینجرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جبکہ اضافی سکیورٹی کے ساتھ تفتیشی ٹیم بھیجی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!