اعظم خان کی ڈالر سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

اعظم خان کی ڈالر سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ اور ماتھا صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی ہے بھائی۔
اعظم خان کی ڈالر سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

21 May 2024

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرکٹرز آپس میں ڈالرز پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

بابر اعظم ،اعظم خان سے مذاق میں پوچھتے ہیں کہ ابا کیا ہوا؟ اس پر اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ اور ماتھا صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی ہے بھائی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔اس پر سب ہی کرکٹر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں جس کی آواز ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے۔

ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں شائقین کھلاڑیوں کی اس گفتگو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!