آخری بار اس عہدے پر کام کررہا ہوں، بھارتی ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ

آخری بار اس عہدے پر کام کررہا ہوں، بھارتی ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ

ڈریوڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ٹی20 ورلڈکپ بطور ہیڈکوچ ان کا آخری اسائمنٹ ہے۔
آخری بار اس عہدے پر کام کررہا ہوں، بھارتی ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ

Webdesk

|

4 Jun 2024

نیویارک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ آخری بار اس عہدے پر کام کررہے ہیں اور دوبارہ اس پوسٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہل ڈریوڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ٹی20 ورلڈکپ بطور ہیڈکوچ ان کا آخری اسائمنٹ ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پہلے سے ہی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی تلاش میں تھا کیوں کہ راہل ڈریوڈ کا 3 سالہ معاہدہ جولائی میں ختم ہورہا ہے، تاہم ڈریوڈ کے اس بیان کے بعد یہ بات طے ہوگئی ہے کہ جولائی میں بھارتی ٹیم کا نیا ہیڈکوچ ہوگا۔

راہل ڈریوڈ سے سوال کیا گیا چونکہ یہ آپ کا بطور ہیڈکوچ آخری ورلڈکپ ہے تو آپ اس کو زیادہ اہمیت دیں گے؟

انہوں نے جواب دیا کہ ہر ٹورنامنٹ اہم ہوتا ہے، یہاں تک کہ بطور کوچ میرے پہلے میچ سے لے کر اب تک کسی بھی ایونٹ کا کوئی بھی میچ میرے لیے سب اہمیت کے حامل تھے اور مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ یہ میرا آخری ایونٹ ہے، میں اپنے کام سے محبت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں بہت مزہ آیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ انتہائی اہم ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے جس طرح کا انٹرنیشنل کرکٹ کا شیڈول اب ہوگیا ہے اور میں اپنی زندگی کے اس حصے میں ہوں، جہاں میں سمجھتا ہوں کہ اس پوسٹ کے لیے دوبارہ درخواست دینے کے قابل نہیں ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!