آئی پی ایل، کوہلی کی ٹیم کے استقبالیہ کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 10 ہلاک

آئی پی ایل، کوہلی کی ٹیم کے استقبالیہ کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 10 ہلاک

یہ لوگ رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے
آئی پی ایل، کوہلی کی ٹیم کے استقبالیہ کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 10 ہلاک

Webdesk

|

4 Jun 2025

دنیا میں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی چیمپیئن وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے اعزام میں بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں استقبالیہ کی تقریب کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ لوگ رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ 18 سال میں پہلی بار آئی پی ایل ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے استقبال کے لیے بدھ کو لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ان میں نوجوان، خواتین، بچے اور بوڑھے شامل تھے۔

ایک سینیئر پولیس افسر نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ چناسوامی سٹیڈیم کے گیٹ پر بھگدڑ میں تقریباً 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ 'جب یہ واقعہ پیش آیا تو سٹیڈیم کے دروازے نہیں کھلے تھے لیکن بہت سے لوگوں نے چھوٹے دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔'

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس بے قابو ہجوم پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کر رہی ہے۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ایکس پر لکھا کہ 'یہ لوگ آر سی بی کی آئی پی ایل جیت کا جشن دیکھنے آئے تھے۔ لیکن اس سانحہ نے ہمیں گہرا دکھ اور صدمہ پہنچایا ہے۔'

انھوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق 'ہمیں جیت پر فخر ہے لیکن یہ کسی کی جان سے بڑا نہیں ہو سکتا۔ میں ہر ایک سے ان کی حفاظت کا خیال رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔' انھوں نے کہا کہ وہ ابھی ہسپتال نہیں جا رہے ہیں تاکہ ڈاکٹرز بغیر کسی رکاوٹ کے زخمیوں کا علاج کر سکیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!