آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ادھر بنگلادیش کرکٹ نے دعویٰ کیا کہ گورننگ باڈی کی طرف سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا
آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Webdesk

|

7 Jan 2026

 دبئی: کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کی بھارت سے باہر وینیو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ویب سائٹ کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے۔

آئی سی سی نے اپنے جواب میں ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش ٹیم کی مکمل اور بلا تعطل شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میچز کیلئے بھارت جانے کا کہہ دیا، بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔

ادھر بنگلادیش کرکٹ نے دعویٰ کیا کہ گورننگ باڈی کی طرف سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کہاکہ کرکٹ ویب سائٹ نے آئی سی سی کے بنگلہ دیش کو انکار سے متعلق خبر شائع کی جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی نے بی سی بی کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ اٹھائے گئے خدشات کا ازالہ کیا جا سکے۔

بنگلہ دیشی بورڈ کے مطابق آئی سی سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکیورٹی کے تفصیلی انتظامات میں بی سی بی کی تجاویز کو خوش دلی سے قبول کیا جائے گا اور ان پر غور کیا جائے گا۔

بنگلہ دیشی بورڈ کے مطابق بی سی بی واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ایسے تمام دعوے مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ بورڈ آئی سی سی اور متعلقہ ایونٹ حکام کے ساتھ تعمیری باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ انداز میں رابطہ برقرار رکھے گا۔بیان میں کہاگیاکہ بنگلہ دیش ٹیم کی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ہموار اور کامیاب شرکت کیلئے بورڈ آئی سی سی سے رابطے میں ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم کی سلامتی، سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے کے عزم پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی اور بی سی بی کی ورچوئل کال ہوئی تھی۔ورچوئل کال کا اہتمام آئی سی سی نے اتوار کو بی سی بی کے لیٹر کے موصول ہونے کے بعد کیاجس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے۔

بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے میچز منتقل کرنے کا کہا تھا۔ تاہم آئی سی سی نے بی سی بی کو بتایا کہ بنگلادیش ٹیم کو بھارت ٹریول کرنا پڑے گا۔ بصورتِ دیگر بنگلادیش کو میچز کے پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!