آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور 2 کوالیفائر ٹیمیں گروپ ون میں موجود ہیں۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Webdesk

|

19 Jun 2025

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں ہوگا، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور 2 کوالیفائر ٹیمیں گروپ ون میں موجود ہیں۔

گروپ ٹو میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14 جون کو ایجبسٹن میں ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقا سے 17 جون کو کھیلے گی، پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان میچ 20 جون کو ہوگا، قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 23 جون کو ہیڈنگلے میں میچ کھیلے گی جبکہ 27 جون کو پاکستان کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

سیمی فائنل 30 جون اور 2 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!