آئی سی سی سے رابطہ ہے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، محسن نقوی

آئی سی سی سے رابطہ ہے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، محسن نقوی

وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا
آئی سی سی سے رابطہ ہے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، محسن نقوی

Webdesk

|

28 Nov 2024

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔

محسن نقوی کا بتانا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزار تک ہوجائے گی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو کچھ بہتر ہوتا۔محسن نقوی نے کہا کہ ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بہترین فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے،  اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 10اکتوبر کوشروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے40 ہزارتک ہوجائیگی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہترہوجائیگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی توکچھ بہتر ہوتا، ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!