بابر اعظم نے انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں ویرات کوہلی سے اہم ریکارڈ چھین لیا
بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
ویب ڈیسک
|
15 May 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
بابر اعظم نے 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ سنگ میل آئر لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا۔
بابر اعظم کے 39 ففٹی پلس اسکورز میں 36 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں۔
ویرات کوہلی 38 مرتبہ 50 یا اس سے زائد کا اسکور بناچکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔
Comments
0 comment