بابر اعظم نے آسٹریلیا سے شکست کی وجہ بتادی
|
21 Oct 2023
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کی وجہ بیان کردی۔
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 368 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 300 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
امام اور عبداللہ شفیق کی 134 رنز کی شراکت داری بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی، عبداللہ شفیق 64 اور امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم 18 رنز پر ایڈم زمپا کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل 30 رنز پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد کو 26 رنز پر زمبا نے نشانہ بنایا، محمد نواز 14 اور اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شروعات میں ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی، جلد وکٹیں لیتے تو آسٹریلیا کو کم ہدف پر روک سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خراب فیلڈنگ کی، کیچز چھوڑنا بھاری پڑا، پارٹنر شپ لگتیں تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں آتا۔
بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز اہم ہیں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
Comments
0 comment