بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں کوہلی کو مات دیدی

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں کوہلی کو مات دیدی

بابر اعظم نے یہ کارنامہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 41رنز کی اننگ کھیل کر انجام دیا۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں کوہلی کو مات دیدی

Webdesk

|

18 Nov 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان کوہلی سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 41رنز کی اننگ کھیل کر انجام دیا۔

فہرست کی اگر بات کی جائے تو پہلا نمبر بھارت کے روہت شرما 4231  کے پاس ہے۔ 41 رنز کی اننگ کے بعد بابر اعظم کے 4192 مجموعی رنز کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ ویرات کوہلی 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں ۔

مزید برآں بابر اعظم کو فہرست میں پہلی پوزیشن کے لیے کے لیے 40 رنز درکار ہیں۔

یاد رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!