بابر اعظم پھر عالمی کرکٹ کے بادشاہ بن گئے

بابر اعظم پھر عالمی کرکٹ کے بادشاہ بن گئے

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی
بابر اعظم پھر عالمی کرکٹ کے بادشاہ بن گئے

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی نے بدھ کے روز ون ڈے، ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کی۔ جس کے مطابق ون ڈے بلے بازوں میں بابر اعظم نے بھارتی بلے باز شبمن گل سے پہلی پوزیشن دوبارہ واپس چھین لی ہے۔

ون ڈے کے بیٹرز رینکنگ میں بابراعظم 824 پوائنٹس کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ تیسری اور چوتھی پوزیشنز پر بھی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 775 پوائنٹس جبکہ روہت شرما 754 ریٹنگ پوائنٹس موجود ہیں۔

بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستان بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں البتہ فخر زمان 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!