بابر اعظم سنچری بنائیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دوں گی، مداح کا اعلان

بابر اعظم سنچری بنائیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دوں گی، مداح کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا
بابر اعظم سنچری بنائیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دوں گی، مداح کا اعلان

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

ایک خاتون پرستار نے اعلان کیا ہے کہ اگر بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں سنچری بناتے ہیں تو وہ قومی ٹیم کے کو اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دیں گی۔

 چار میچوں کی سیریز کے دوسرے T20I میں گرین شرٹس کا مقابلہ تھری لائنز سے برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہفتہ (آج) شام 6:30 بجے ہوگا۔

 ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اگر آپ سنچری بناتے ہیں تو میں اپنے والد کی مرسڈیز آپ کے نام کر دوں گی لیکن براہ کرم ہمیں میچ میں جتوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں آپ کو ایک پیغام دینا چاہتی ہوں، بابر اعظم۔ آپ ہماری امید ہیں اور آپ ہمارا فخر ہیں،"۔

مداح نے 29 سالہ اسٹار بلے باز کو ایک جوڑا بھی دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!