بابر اعظم اور خرم شہزاد دورہ بنگلا دیش پر روانہ
دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی
Webdesk
|
4 May 2026
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورہ بنگلا دیش کے لیے ڈھاکا چلے گئے۔
بابر اعظم اور خرم شہزاد پشاور زلمی کا حصّہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل اسکواڈ کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں گئے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی اور ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
بابر اعظم اورخرم شہزاد کے علاوہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ ڈھاکا میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا۔
Comments
0 comment