بابر اعظم اور رضوان کی ایجنٹ کمپنی کا مبشر لقمان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
25 Jun 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد اب اُن کی اور وکٹ کیپر رضوان کی ایجنٹ کمپنی سایہ کارپوریشن نے بھی میچ فکسنگ کے الزامات پر مبشر لقمان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سایہ کارپوریشن کے ترجمان نے مبشر لقمان کے قومی ٹیم ، کپتان اور کھلاڑیوں پر عائد میچ فکسنگ کے الزامات کو بے ہودہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے فیصلہ کیا کہ مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے، ہمارے اوپر، کرکٹرز اور انکے اہل خانہ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے تب بھی ہم چپ بیٹھے رہے، پاکستان کے اوپر جب بات آئے گی تب چپ نہیں بیٹھ سکتے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہمبشر لقمان کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات لگانے پر کاروائی کی جائے گی اور اُن سے ساکھ مجروح ہونے کا ہرجانہ لیا جائے گا۔
Comments
0 comment