بھگڈر کا معاملہ، رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین گرفتار

بھگڈر کا معاملہ، رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین گرفتار

رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین کی گرفتاری کے احکامات کرناٹکا کے وزیرِاعلی نے جاری کیے
بھگڈر کا معاملہ، رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین گرفتار

Webdesk

|

6 Jun 2025

بنگلورو: بنگلورو پولیس نے رائل چیلنجر بنگلورو کی جیت کے جشن میں بھگڈر مچنے کے نتیجے میں فرنچائز کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین کی گرفتاری کے احکامات کرناٹکا کے وزیرِاعلی نے جاری کیے تھے۔ گرفتار ملازمین آر سی بی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ ریونیو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے دو اعلی عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگڈر میں 11 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

اس سے قبل کرناٹکا کے وزیرِاعلی نے کئی پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات بھی کروائی جا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!