بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف

بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف

بھارتی کپتان روہت شرما نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا
بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف

Webdesk

|

24 Jun 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے 206رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، انہوں نے پاکستان کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے تھے۔

روہت شرما نے آج کیریئر کی 149 ویں اننگز میں 73 واں رن لے کرپاکستانی ٹیم کے کپتان کو پیچھے چھوڑا۔اس کے علاوہ روہت شرما ٹی ٹوٹی انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!