بھارت کے خلاف ون ڈے میں بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بناکر سعید انور کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
|
23 Feb 2025
بابر اعظم نے بھارت کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے میں ناکامی کے باوجود اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔
انہوں نے یہ سنگ میل 24 اننگز میں حاصل کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سعید انور کے پاس تھا جنہوں نے 25 اننگز میں تیز ترین 1 ہزار رنز کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والوں میں جاوید میاں داد تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 26 اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عالمی سطح پر یہ ریکارڈ ہندوستان کے مشہور بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے، جنہوں نے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں 1000 رنز صرف 22 اننگز میں مکمل کیے۔
اس کے بعد جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ 23 اننگز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بابر اعظم 24 اننگز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
Comments
0 comment